• news

جعلی پولیس مقابلہ، گوجرانوالہ میں ایس ایچ او ، دو انسپکٹر ز اور کانسٹیبل کو عمر قید، جرمانہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )عدالت نے جعلی پو لیس مقابلہ کے دوران نوجوان کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ایس ایچ او ،دوسب انسپکٹرز اور کانسٹیبل کو جرم ثابت ہونے کی بناء پر عمر قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء کا حکم سنادیا ، جبکہ مجرمان فیصلہ سنتے ہی فرار ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق 2014میں تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او ملک فیاض احمد وغیرہ نے کوٹ لدھا میں جعلی پولیس مقابلہ کے دوران نوجوان شعیب کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ،جبکہ جعلی پولیس مقابلہ کیخلاف مقتول کی والدہ زہرہ بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کی عدالت میں استغاثہ دائر کر رکھا تھا جس میں پولیس اپنے موقف میں حقائق کو ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی جس پر فاضل جج نے پولیس مقابلہ کو جعلی قرار دے دیا اور جرم ثابت ہونے کی بناء پر ایس ایچ او ملک فیاض احمد، سب انسپکٹر نصرت، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف اور کانسٹیبل فدا شاہ کو عمر قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء کا حکم سنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن