’’نیوزی لینڈ مسجد میں شہید ہونے والے اکثر نمازیوں کی پشت پر گولیاں لگیں‘‘
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کے دوران کھڑکی سے چھلانگ لگا کر جان بچانے والے سعودی شہری خالد الشدوخی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ موت میرے سامنے تھی۔ والدہ‘ بیوی اور بچوںکا خیال آیا تو کھڑکی سے کود گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والے اکثر نمازیوں کو پشت پر گولیاں لگی تھیں۔ ایک دھماکہ کی آوازپر میں نے سوچا کہ شاید لاوڈ سپیکر کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے دس منٹ تک خطبہ سنا جس کے بعد گولیوں کی بوچھاڑ ہوگئی۔ میں کھڑکی کے قریب بیٹھا تھا فوری طور پر اس کا شیشہ توڑا اور باہر کود گیا۔