ساندہ: نوجوان نے پھندا لیکر خود کشی کر لی، فیروزوالہ میں زہر کھا لیا
لاہور، فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) حکیماں والا بازار ساندہ کے رہائشی 24سالہ عبداللہ نامی نوجوان نے کمرے میں بند ہو کر پھندا لے کر خود کشی کر لی جس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی نعش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی گئی جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لئے ، پولیس نے بتایا کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ دریں اثناء گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ نوجوان شاہد نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ نوجوان گھر یلو حالات سے پریشان تھا۔