بلاول نے ثابت کیا نانا اور والدہ کی طرح کارکنوں کیلئے کشش رکھتے ہیں
اسلام آباد (عترت جعفری) پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی نیب کے روبرو پیشی کے موقع پر جس سرعت سے عوامی طاقت کو متحرک کیا گیا، اس سے دو چیزیں لازمی طور پر سامنے آتی ہے، ایک یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کیا کہ وہ اپنے نانا اور والدہ کی طرح کارکنوں کے لئے کشش رکھتے ہیں، دوسرا یہ کہ پی پی پی اب بھی سٹریٹ پاور دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے اور اپنے چئیرمین کے خلاف معاملہ سے سیاسی میدان میں بھی نمٹے گی، گذشتہ روز جو واقعہ ہوا اور مارپیٹ ہوئی اس پر انتظامیہ اور پی پی پی نے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے مگر اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ کئی برس بعد پی پی پی کے کارکنوں کا روایتی رخ دکھائی دیا، پی پی پی کے نذیر ڈھوکی کا کہنا تھا کہ وہ خود تھانہ رمنا کے باہر موجود ہیں اور تھانے میں میر باز کھتران اور کارکنان بند ہیں ،کسی کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔