ضلعی سطح پر مزید ماڈل فوجداری عدالتوں کا قیام، مقدمات تیزی سے نمٹانے میں مدد ملے گی
اسلام آباد (شاہد راؤ/ دی نیشن رپورٹ) جوڈیشل سسٹم میں انقلابی تبدیلی کیلئے ملک بھر میں ضلعی سطح پر مزید ماڈل فوجداری کورٹس کے قیام پر غور ہو رہا ہے اس کا مقصد چیف جسٹس آصف سعید کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے جس کے تحت وہ کیسوں کو جلد نمٹانا چاہتے ہیں جو طویل مدت سے التواء کا شکار ہیں عملی جامہ پہنایا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کریمنل جسٹس سسٹم کی ڈیلیوری سروس کو اور بہتر بنانا ہے ٹائم ٹرائل کا تعین بھی ہوگا۔ منڈی بہاؤالدین، لودھراں کو بھی پائلٹ پراجیکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے پنڈی بھی شامل ہے۔ ماڈل کورٹس نے 1458 کیسوں کا فیصلہ کیا۔ 167 ورکنگ دنوں میں 6488 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔