خواتین کو ہراساں کرنے کے رویوں پر بات کی‘ میڈیا نے بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا: کشمالہ طارق
اسلام آباد (آ ئی این پی) وفاقی وزیر محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ میڈیا پر ان کے بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور صرف ایک ہی جملے کو پیش کیا گیا، بد ھ کو وفاقی وزیر محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے راولپنڈی میں ہونے والی تقریب کے دوران خواتین کو ہراساں کرنے کے رویوں پر بات کی تھی۔گڈ مارننگ کی بات مثال دینے کے لیے کی تھی اور میڈیا نے صرف ایک ہی جملہ اٹھا لیا۔