مبینہ خودکشی‘ چیف جسٹس کا بریگیڈئر (ر) اسد منیر کے خط کا از خود نوٹس’ چیئرمین نیب سے رپورٹ طلب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی خودکشی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے چیرمین نیب سے رپورٹ طلب کرلی ہے تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو خودکشی سے قبل اسد منیر کی طرف سے لکھا گیا مبینہ خط سپریم کورٹ کو موصول ہو ا،چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے خط پر نوٹس لیتے ہوئے چیرمین نیب سے رپورٹ طلب کی ہے،وا ضح رہے کہ رواں ماہ 15مارچ کو خبر آئی تھی کہ برگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے مبینہ طور پرخود کشی کرلی ہے،اسد منیر کے خط میں نیب کی جانب سے الزامات کو مسترد کیا گیا اورچیف جسٹس کو معاملہ پر نوٹس لینے کا کہا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے چیئرمین نیب سے اسد منیر کیخلاف تحقیقات کی رپورٹ طلب کر لی۔