پاکستان کے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں، مشترکہ سکالر شپ سے مستقبل میں بہتری آئے گی: امریکی سفیر
اسلام آباد (وائس آف ایشیا) امریکی سفیر جو جز چارج ڈی افیئرز نے کہاہے کہ پاکستان کے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں، پاکستان اور امریکہ کے مابین مشترکہ سکالر شپ سے طلبا کے روشن مستقبل میں بہتری آئے گی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں یو ایس ایڈ سکالر شپ ایوارڈ تقریب سے خطاب کے دوران امریکی سفیر جوجز چارج ڈی افئیرز نے کہا کہ یو ایس میریٹ، نیڈ بیسڈ سکالر شپ میں ملک بھر کے جامعات کے 262طلبا کو اندر گریجویٹ پروگرام میں موقع دیا گیا ہے۔