• news

چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر 25 مارچ تک سٹیٹ بنک اکائونٹ میں جمع ہو جائیں گے، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد (نوئے وقت رپورٹ) ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے بیان میں کہا ہے کہ چین سے دو ارب دس کروڑ ڈالر کی سہولت کیلئے ضابطے کی کارروائیاں مکمل ہو گئیں۔ دو ارب 10 کروڑ ڈالر 25 مارچ تک سٹیٹ بنک کے اکائونٹ میں جمع ہوں گے۔ رقم سے ادائیگیوں کے توازن میں استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن