زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا ریکارڈ، دوبارہ احتساب عدالت منتقل
اسلام آباد (اے پی پی) سابق صدرزرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کا ریکارڈ دوبارہ احتساب عدالت منتقل کر دیا گیا ہے جہاں رجسٹرار آفس میں دستاویزت کی جانچ پڑتال اور ریکارڈ کی سکروٹنی کی جا رہی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کا کراچی کی بینکنگ کورٹ سے منتقل کیا گیا ریکارڈ دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔اس سے قبل احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریکارڈ میں صفحات کی ترتیب غلط ہونے پر واپس کر دیا تھا۔