• news

پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے‘ نئی قیادت سے جلد ملاقات کرونگا: ٹرمپ

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں اور وہ جلد پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان بدھ کو اوہایو روانگی سے قبل وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ لیکن صدر نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی یہ ملاقات کب، کہاں اور کس کے ساتھ ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے بھی تاحال صدر ٹرمپ کے اس بیان پر کوئی ردِ عمل اور دونوں ملکوں کی قیادت کے ملنے کے امکان کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام بھی طالبان کے ساتھ رابطے ممکن بنانے میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن