• news

یوم پاکستان : اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع

اسلام آ با د (آ ئی این پی)اسلام آباد میں 2گزشتہ روز ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوعرہا یہ پابندی 23 مارچ تک جاری رہے گی۔ جمعرات کو ترجمان موٹروے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ 21 مارچ کو 10:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک کے درمیان ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ان اوقات میں پشاور سے اسلام آباد کی طرف آنے والی ہیوی ٹریفک کو اٹک بریج، حضرو بریج، منگلا اور 26 نمبر چنگی پر رو کا گیا،موٹر وے پولیس اسی طرح لاہور سے اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کو گجرات، جہلم بریج، مندرا ٹول پلازا اور روات ٹی چوک پر روک د ی گئی۔ترجمان موٹر وے کے مطابق مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک لوئر ٹوپہ، دنہ موڑ اور 17 میل ٹول پلازہ پر رو کی گئی ، موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں،شہریوں کی سہولت کے لیے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لے لیں تاکہ غیر ضروری پریشانی سے محفوظ رہ سکیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے یوم پاکستان کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کے ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کرکے 13 سے زائد سرگرمیوں پر پہلے ہی پابندی عائد کردی تھی،جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 18 مارچ سے30 مارچ تک پریڈ گرانڈ کے اطراف تمام شادی ہالز و ہوٹلز بند رہیں گے اور بس اڈے بھی بند رکھے جائیں گے،23مارچ سے قبل شہر میں موجود تمام گیسٹ ہائوسز کی سیکیورٹی چیکنگ کی جائے گی، شہر میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی رہے گی۔ اسلام آباد میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ کا مظاہرہ کرنے کیتیاریاں جاری ہے، جہاں پریڈ گرائونڈ سے ملحقہ دس کلو میٹر کے علاقہ میں موبائل فون سروس دن بارہ بجے تک بند کر دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ڈے پریڈ ریہرسل کی وجہ سے جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ صبح کے اوقات میں موبائل فون سروس بھی عارضی طور پر بند کی گئی ہے جو پریڈ ریہرسل کے دوران بند رہے گی۔
اسلام آباد / سیکیورٹی

لاہور(کلچرل رپورٹر) برطانیہ میں آج 22مارچ سے یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز ہو رہا ہے۔برطانیہ میں مقیم اداکارہ علیشا نے یوم پاکستان کو بھرپور انداز میں منانے کا اہتمام کیا ہے۔ آج لندن میں ہونے والے پروگرام سے یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز ہو رہا ہے۔ لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور گلاسکو میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آج لندن میں ہونیوالے پروگرام میں گلوکارہ انیقہ علی اور گلوکارہ سیدہ ارم حسن پرفارم کریں گی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف کمپیئر اور شاعر وصی شاہ ادا کریں گے۔ پاکستان سے مختلف شعبوں سے اہم شخصیات بھی اس پروگرام کا حصہ ہونگی۔ اس موقع پر نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ انیقہ علی کا کہنا تھا کہ آج یوم پاکستان کو ملی جوش وجذبے سے منانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہاہے۔ ہمیں نوجوان نسل میں پاکستان کی اہمیت اور محبت کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی تقریبات کا مستقل بنیادوں پر انعقادکرنے کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ میں ایسی تقریبات کے انعقاد کا مقصد یہاں مقیم پاکستانیوں کو اپنے ملک کی قدروقیمت کا احساس دلاناہے اور انہیں یہ بتانا ہے کہ وہ برطانیہ میں رہ کر بھی پاکستان کا حصہ ہیں۔ علیشا نے یوم پاکستان کو منانے کے لیے بہت محنت کی ہے وہ ایونٹ کا انتظام کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔

یوم پاکستان/تقریبات

ای پیپر-دی نیشن