• news

امریکی وزیر خارجہ اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ ، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(این این آئی)مریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر یمن کی صورت حال پر بات چیت کی ہے اوریمن میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کی کو ششوں کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ دونوںرہنمائوں نے انسانی حقوق سے متعلق امور اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے یمن کے متحارب فریقوں پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے لیے سویڈن سمجھوتے کی مکمل پاسداری کریں۔

ای پیپر-دی نیشن