چین: کیمیکل پلانٹ میں دھماکا 6 افراد ہلاک، 23 زخمی
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں ایک کیمیکل پلانٹ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ صوبہ جیانگ سو میں تیانجیائی نامی کیمیکل کمپنی میں ہوا ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں اور ابھی تک امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔