• news

چیف ایگزیکٹو ڈریپ کے برطرفی حکم کی معطلی میں مزید توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف ایگزیکٹو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کی برطرفی کے حکم معطلی میں مزید توسیع کرتے ہوئے آئندہ منگل کو فریقین کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے ۔
جمعرات کے روز سی ای او ڈریپ شیخ اخترکی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو سیکرٹری ہیلتھ نے تفصیلی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایاکہ رپورٹ میں اپنی سری لنکن یونیورسٹی کی ڈگری کا ریکارڈ پیش نہیں کرسکے ہیں کہ آیا متعلقہ یونیورسٹی چارٹرڈ ہے کہ نہیں جبکہ سی ای او ڈریپ شیخ اختردستاویزات پیش نہیں کرسکے کہ یونیورسٹی آف سری لنکا میں چارٹرڈ ہے وفاقی سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ڈگری دینے والی یونیورسٹی نہ یونیسکو نہ ہی سری لنکا اور نہ ایچ ای سی میں رجسٹرڈ ہے شیخ اختر کی ڈگری پر یونیورسٹی کا نام اوپن یونیورسٹی کولمبو لکھا ہواہے، سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ صرف ایک نام اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی فار کمپلیمنٹ میڈیسن سری لنکا کا سامنے آرہاہے تاہم ڈگری پر لکھا یونیورسٹی کا نام اور اصل میں یونیورسٹی کانام بھی ایک نہیں ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت منگل کے روز تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن