ترکی اور ایران کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر متفق
انقرہ (این این آئی)ترکی اور ایران کے فوجی کمانڈروں نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔رواں ہفتے کے آغاز پر ایران نے ترکی کے اس اعلان کو مسترد کر دیا تھا کہ یہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔