• news

سرگودھا میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو 21سال قید، جائیداد ضبطگی کی سزا

سرگودھا (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں مجموعی طور پر 21 سال قید اور جائیداد کی ضبطگی کا حکم سنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے 6 جون 2018 کو خوشاب سے افضل علی نامی دہشت گرد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے دستی بم دھماکہ خیز مواد اور خود کش جیکٹ کا مقدمہ درج کرکے چالان انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کو بھجوایا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجر م کو جیل منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن