سپیشل اولمپکس اختتام پذیر‘پاکستان کے 18گولڈ سمیت 61میڈلز
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)سپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019 کا اختتام ہوگیا ‘ پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے۔ابو ظہبی میں پاکستان کی جانب سے 92 کھلاڑیوں نے 10 کھیلوں میں شرکت کی۔ حر مشتاق نے 1500 میٹر کی دوڑ اور 4 سو سو میٹر کی دوڑ میں سونے‘ 400 میٹر کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔حنا عارف، نمرہ طارق نے مختلف مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔سائیکلنگ میں 23 سالہ اولمپیئن محمد عمران غفار نے پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے فِن 2 کے ٹائم ٹرائل اور فِن 5 کے روڈ ریس میں ایک ایک سونے کا تمغہ جیتا۔ویٹ لفٹنگ میں 21 سالہ عمران عارف نے ایک سونے کا، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ٹینس کے یونیفائیڈ سپورٹس ڈبل – لیول 4 میں سیدہ ارج بتول زیدی اور ساجدہ بی بی نے اعلیٰ ترین انعام حاصل کیا۔