گلوبل زلمی لیگ : الریاض زلمی انچیون زلمی کی کامیابی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) گلوبل زلمی لیگ کے پہلے دن الریاض زلمی نے شاوژنگ زلمی کو 93رنز سے ہرادیا۔ الریاض زلمی نے دو وکٹوں پر 229رنز بنائے۔ شاوژنگ زلمی 9وکٹوں پر 136رنز بنا سکی۔ انچیون زلمی نے گلاسگو زلمی کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ گلاسگو زلمی کی ٹیم 91 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ جواب میں انچیون زلمی نے ہدف دو وکٹوں پر حاصل کر لیا۔