• news

جنرل باجوہ سے آذر بائیجان کے وزیر دفاع کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی تعاون اور خطہ میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیالا ت کیا گیا۔ مہمان وزیر دفاع نے علاقائی امن کے استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن