• news

نواز شریف نے تکمیل پاکستان کے ایجنڈاٍ کیلئے مثالی کام کیا : حمزہ شہباز

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا ہر فرد تحریک پاکستان کا سپاہی ہے۔ تاریخ اور حقائق گواہی دے رہے ہیں کہ قائد محمد نواز شریف نے تکمیل پاکستان کے ایجنڈے کے لئے مثالی کام کیا۔ عہدکرتے ہیں کہ ارض پاک کو اسلاف کے دئیے مقاصد اورنظریہ کے مطابق بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔ یوم پاکستان پر قوم کے نام پیغام میں انہوں نے مبارک دیتے ہوئے کہا کہ قرارداد پاکستان کا تاریخی دن ہمیں ایک عظیم مقصد کی یاد دلاتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ، ان کے عظیم ساتھیوں اور تحریک پاکستان کے کارکنان کا کردار ہمارے لئے روشن مثال ہے۔ آج کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی زندگی کا فیصلہ کن مرحلہ بن کر طلوع ہوا تھا۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ محمد نواز شریف نے پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر بنانے کے لئے ہمیشہ بھرپور جذبے سے کام کیا ہے۔ آج موٹروے سے اڑان بھرتے طیارے دیکھ کر محمد نوازشریف کی وطن سے محبت، بصیرت اور دور اندیشی سمجھ میں آتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن