• news

پنجاب میں پانچ افسروں کے تقرر و تبادلے، اعجاز احمد بھٹہ ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے پانچ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بینش فاطمہ ساہی ایڈیشنل سیکرٹری ( ٹاسک فورس ) محکمہ زراعت کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ علی ارشد انڈر ٹرانسفر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیا لکوٹ کو ایڈیشنل سیکرٹری ( ٹاسک فورس ) محکمہ زراعت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ روف احمد ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی پنجاب کو ٹرانسفر کر کے آن پے سکیل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ فلائیٹ لیفٹیننٹ ( ر ) عمران قریشی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے اْنہیں وزارت داخلہ کے ماتحت اسلام آباد میں نئی ذمہ داری دی جائے گی۔ اعجاز احمد بھٹہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری (سی وی ٹی ) بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن