• news

کلمہ پڑھ لیا، لگتا نہیں تھا دہشتگرد کی فائرنگ سے بچ پائیں گے: سانحہ نیوزی لینڈ میں زخمی امین کے بیٹے کے تاثرات

کرائسٹ چرچ( بی بی سی) کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر ہونے والے حملوں میں زخمی ہونے والے 66سالہ پاکستانی محمد امین ناصر ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ وہ روبہ صحت ہیں۔ محمد یاسر کے مطابق ہم دونوں معمول کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جا رہے تھے ۔ ابھی ہم مسجد النور سے 200میٹر کے فاصلے پر تھے کہ اچانک مسجد کی پارکنگ سے ایک کار تیزی سے ان کے قریب رکی، کھڑکی کا شیشہ نیچے ہوا اور اس میں سے اندھا دھند فائرنگ شروع ہو گئی۔ ہم دونوں فائرنگ سے بوکھلا گئے اور بچنے کے لئے بھاگے، گولیاں میرے آگے پیچھے سے گزر رہی تھیں، کلمہ پڑھ لیا تھا کہ لگتا نہیں تھا کہ اس اندھا دھند فائرنگ سے بچ سکیں گے۔ محمد یاسر نے بتایا ہم چند قدم ہی چلے ہوں گے کہ مجھے واضح طور پر والد صاحب کے گرنے اور کراہنے کی آواز آئی، پیچھے مڑ کر دیکھا تو والد صاحب گرے ہوئے تھے اور ان کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ ان کے مطابق چند ہی منٹ بعد پولیس اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن