عالمی بنک کا جائزہ مشن 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد( آن لائن ) ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی(ایز آف ڈوئنگ بزنس)کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک کا جائزہ مشن 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کا جائزہ مشن پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور ان شعبوں میں کاروبار کو آپریشنل بنانے کیلئے این او سی کے اجرا سے متعلق درکار پروسیجر کا جائزہ جائزہ لے گا۔