• news

کراچی:حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار،ایک کروڑ سے زائد رقم کی رسیدیں برآمد

کراچی(صباح نیوز)ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد رقم کی رسیدیں برآمد کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے آج ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی منگھوپیر روڈ پر کارروائی کرکے ملزم ظہور احمد گرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جوتوں کی دوکان کے نام سے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھا،ملزم کے قبضے سے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کی رسیدیں برآمد ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ ملزم سے پچیس ہزار روپے،بے نامی اکاؤنٹس کے چیک اور حوالہ ہنڈی کی ٹرانزیکشن میں استعمال ہونیوالی مشین برآمد کی گئی ہے،ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن