• news

کرائسٹ چرچ کے گلیوں بازاروں میں 3ہزار افراد کا مارچ ، امن کا گیت بھی گایا

کرائسٹ چرچ( نوائے وقت رپورٹ) گزشتہ روز کرائسٹ چرچ کی گلیوں بازاروں میں 3ہزار افراد نے محبت مارچ ( مارچ فار لو) کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’ حملہ آور ہمیں تقسیم کرنا چاہتا تھا مگر اس نے تو ہمیں بہت مضبوط بنادیا ‘‘ لوگوں نے بہت خاموشی سے مارچ کیا البتہ ایک موقع پر انہوں نے امن کا گیت بھی گایا، مارچ کے شرکا میں ایک 16سالہ لڑکی نے کہا ہماری یکجہتی نے اندھیرو ںمیں روشنی پیدا کر دی۔ دریں اثناء نیوزی کی 2مساجد میں نماز کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جو سانحہ کے بعد بند کر دی گئی تھیں پہلی نماز میں زیادہ تر ان افراد کی تھی ج مسجد میں دھماکے کے وقت معجزانہ طور پر بچ گئے تھے، اس موقع پر ان نمازیوں نے شہید ہونے والوں کے لئے خصوصی دعائیں کیں ، شہید ہونے والے ایک 3سالہ بچی کے باپ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’’ اللہ بڑا ہے ، جسے ہی مسجد کو کھولا گیا میں نماز کے لئے آگیا‘‘۔

ای پیپر-دی نیشن