عہد کریں پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنائیں گے: ڈاکٹر عبدالقدیر
لاہور (این این آئی) ممتاز ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عہد کریں ملک کو مضبوط فلاحی اسلامی مملکت بنائیں گے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہر شخص اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرے۔