شرقپور شریف: پولیس مقابلہ میں فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق، ڈاکو فرا ر
شرقپور شریف+فیروز پور (نامہ نگاران ) شرقپور میں پویس مقابلے کے دوران ایک کانسٹیبل جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈاکوفرار تفصیل کے مطابق کانسٹیبل میاں ظہیر احمد ودیگر ملازمین پویس وین میںلاہور شرقپور روڈ پر گشت کررہی تھی جب وہ منڈیانوالہ کے قریب پہنچے تو ڈاکووں مسافروں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ پویس وین کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل میاں ظہیر عباس کو فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا اطلاع ملتے ہی پویس کی بھاری نفری کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہیں شہید ہونے والے کا نسٹیبل محمد ظہیر عباس کی نماز جنازہ پویس لائن شیخوپورہ میں اد ا کی گئی۔