قلعہ دیدار سنگھ: گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے فائر مار کر اپنی جان لے لی
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے خود کو پیٹ میں گولی مار لی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔معلوم ہوا ہے کہ محلہ محمدیہ کالونی قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی نور احمد کے 20 سالہ بیٹے ابوسفیان کا گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا جس نے غصے میں آکر خود کو پیٹ میں گولی مار لی۔ اسے فوری طور پر رُورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدار سنگھ پہنچایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابوسفیان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔