• news

انڈر الیون ٹیم حکومت چلا رہی ہے‘ حکومت سفارتی بلوغت سے عاری ہے: احسن اقبال

شکر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ انڈر الیون ٹیم حکومت چلا رہی ہے۔ مودی کے پیغام پر عمران خان نے ٹویٹ کر دیا۔ بیتابی کی ضرورت نہیں حالات میں بہتری آنے دیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سفارتی بلوغت سے عاری ہے۔ اپوزیشن سے حکومتی محاذ آرائی ملک میں بے یقینی کا سبب ہے۔ حکومت اپوزیشن کی بجائے مہنگائی اور معاشی بدحالی سے لڑے۔ بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ حکومت معیشت پر توجہ دے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن