نیب کی کرپشن کے خلاف کارروائی سے بلاول کا کرب بڑھ رہا ہے: صمصام بخاری
ساہیوال+لاہور(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے باتیں کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر انڈیا کے طیارے یا ڈرون حملہ کر نے کا بلاول کا بیان قابل مذمت ہے نیب خود مختار ادارہ ہے جو کر پشن کے خلاف کارروائی کر رہا ہے اس کی وجہ سے بلاول کا کرب بڑھ رہا ہے ۔بلاول کا یہ بیان انڈیا کے ا خباروں نے شہہ سر خیوں کے ساتھ شائع کیا ۔ہے پیپلز پارٹی کے لوگوں کے لئے یہ بیان لمحہ فکریہ ہے ۔نواز شریف کو ہم نے جیل میں نہیں ڈالا عدالت نے ان کو سزا دی ہے مکمل فیصلہ کے بعد عدالت ہی ان سے پیسے لے گی ۔ہم پاکستان کو آگے لے کر جا رہے ہیں اس کا سب سے بڑا ثبوت آج ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد آج یوم پاکستان پر پاکستان میں موجود ہیں ۔صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہم اور سیکرٹری انفارمیشن مل کر کام کر رہے ہیں ،صحافی کالونیوں کے لئے جلد خوشخبری سنائیں گے ۔یوم پاکستان کے مو قع پر صرف مبارکباد سے کام نہیں چلتا آج تجدید عہد کا دن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری اوردیانتداری کے باعث ملائشیاکی تقدیربدلنے والے صدرمہاتیرمحمدنے پاکستان کا دورہ کیا جنہوںنے سابقہ حکمرانوںکی کرپشن کے پیش نظرکبھی وطن عزیزکے دورہ کی دعوت قبول ہی نہیں کی تھی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے چورستہ میانخاںمیںپی ٹی آئی کے سینئررہنماچیئرمین یوسی اروڑہ میانخاںسردارعلی حیدرخاںوٹوکی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے ملکی معیشت وزراعت کی بحالی کیلئے دوررس اقدامات کئے ہیں اوروزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کردینگے ،تاہم قوم کو تھوڑاانتظارکرناہوگا۔انہوںنے کہاکہ آئندہ بجٹ غریب دوست ہوگااوروسائل میںاضافہ کرکے مہنگائی میںخاطرخواہ کمی کی جائیگی۔صوبائی وزیرنے کہاکہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوںکوجائزمقام دلواناہماری اولین ترجیح ہے اور شہر ودیہی سطح پرکارکنوںکی بااختیارکونسلیں تشکیل دی جائیںگی جو وزراء سے بھی بازپرس کرسکیںگی ۔سیدصمصام علی شاہ نے کہاکہ بالائی سطح سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں جنکی کامیابی سے نچلی سطح پرمیرٹ اوردیانتداری کانفاذہوجائیگا۔قبل ازیں میزبان سردارعلی حیدرخاںوٹونے سیدصمصام علی بخاری کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباددی جبکہ پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صدرمیجر(ر)غلام سرور،ضلعی صدرچودھری طارق ارشاد ،سابق وزیراعلیٰ میاںمنظوراحمدوٹو ،انکے صاحبزادے سابق رکن قومی اسمبلی میاںخرم جہانگیروٹو اوردیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیرسیدصمصام علی بخاری کا چورستہ میانخاں پہنچنے پرشانداراستقبال کیاگیا اورانہیں رفقا سمیت چوک چورستہ سے جلوس کی شکل میںگلپاشی کرتے ہوئے اروڑہ میانخاں لایاگیاجسکے دوران نوجوان کارکن ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔دریں اثناء صمصام بخاریبصیرپورمیںبرصغیر پاک وہندکے ممتازصوفی بزرگ حضرت خواجہ محمداکبرؒغریب نوازبصیرپوری کے 105ویں عرس مبارک کی تقریبات میںشرکت کریںگے اورمزارمبارک پرچادرچڑھائیںگے۔ آستانہ عالیہ اکبریہ سعدیہ پرسجادہ نشین خواجہ محمدمعین الحق چشتی کی زیرصدارت دوروزہ تقریبات کاآغازآج نمازفجرکے بعدقرآن خوانی سے ہوگا جس کے بعدختم شریف ،جلوس چادرمبارک،شب چراغاں اورسماع کی محفل ہوگی۔دوسرے روزمختلف نشستوںمیںنعت خوانی اورمحفل شب وجدان سمیت مختلف روحانی پروگرام ہونگے۔کل پیرکوصوبائی وزیرہیلتھ کیئروخاندانی منصوبہ بندی کرنل(ر)سردارہاشم علی ڈوگر،صوبائی وزیر ایکسائزاینڈٹیکسیشن حافظ ممتازاحمداورصوبائی وزیرعشروزکوٰۃ میاں شوکت علی لالیکامزارحضرت خواجہ محمداکبر ؒ پرحاضری دینگے اورتقریبات میں شریک ہونگے ۔عرس کے موقع پرحضرت خواجہ محمداکبرؒکے مزارمبارک پر سال بھرمقفل رہنے والاروائتی بہشتی دروازہ بھی دوراتوںکیلئے کھولاجائیگا جس سے ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے ہزاروںزائرین گذرنے کی سعادت حاصل کرینگے۔یہ امرقابل ذکرہے کہ بہشتی دروازہ پاکستان میںصرف دومقامات درگاہ حضرت بابافریدؒ اوردرگاہ حضرت خواجہ محمداکبرؒپرہی کھولاجاتاہے اوران مواقع پرعقیدتمندوںکابے پناہ ہجوم ہوتاہے۔عرس کی تقریبات میںملک بھر کے روحانی مزارات کے سجادہ نشین حضرات،علمائے کرام اورعقیدتمندوںسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادشرکت کرینگے ۔
صمصام بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کا کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی پربیان قابل مذمت ہے۔ بھارتی میڈیا سے بلاول بھٹو کا بیان ہیڈ لائن کے طور پر پیش کیا۔ بلاول بھٹوکو ایسی بات کرتے وقت دس بار سوچنا چاہئے تھا۔ وہ نیب کی کارروائی کا غصہ نکال رہے ہیں۔ نیب آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔
صمصام