• news

شمالی علاقہ جات کیلئے آج سے فضائی آپریشن بحال

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان اپنے شمالی علاقہ جات کیلئے فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد گلگت اور سکردو کے لیے پروازیں بند کر دی گئی تھیں۔فضائی آپریشن بند ہونے کے سبب ہزاروں سیاح اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ گلگت اور سکردو کے لیے قومی ایئرلائن کی پروازیں 24 مارچ سے بحال ہو سکیں گی۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد 27 فروری کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن