• news

ایسا افغانستان چاہتے ہیں جو کسی کیلئے خطرہ نہ ہو: زلمے خلیل زاد

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ہم ایسا فغانستان چاہتے ہیں جو کسی کیلئے خطرہ نہ ہو۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی نمائندہ خصوصی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم افغانستان کی خودمختاری کی عزت کرتے ہیں اور تمام افغانوں کیلئے امن چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ نے بھی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے اور افغان مفاہمتی عمل میں خواتین کے شمولیت کی اہمیت پر زوردیا ہے۔افغان میڈیا نے بھی مذکورہ بالا ملاقات کی خبر ذرائع کے حوالے سے دی ہے تاہم کسی سرکاری ذرائع سے ایونکا ٹرمپ اور زلمے خلیل کی ملاقات کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

ای پیپر-دی نیشن