• news

نماز کے وقت 45منٹ تک زبردستی دکانیں بند کرانا درست نہیں،سعودی امام

ریاض(این این آئی) مشرقی ریجن کی المحیسنی جامع مسجد کے امام و خطیب شیخ عادل الکلبانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اذان اور تکبیر کے درمیان انتظار کا وقفہ مقرر کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ مغرب کی اذان کے بعد 7منٹ انتظار کرکے جماعت کا اہتمام کرتے ہیں۔ وقفہ طویل نہ کیا جائے کہ آدھے گھنٹے تک پہنچ جائے۔ انہوں نے کہا کہ نمازکے وقت 45منٹ تک دکانیں بند کرنے پر مجبور کرنا د رست نہیں۔ اس کا دورانیہ کم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن