• news

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل

گوادر(آن لائن) گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل، وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان کے ساحلی اور بندرگاہ والے شہر گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ائیرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منصوبے کی تعمیر کیلئے چین کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ائیرپورٹ ہو گا، گوادر ائیرپورٹ پر دیوہیکل بوئنگ 380 جہاز بھی لینڈ کر سکے گا۔ڈی جی گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد بلوچ نے بتایا ہے کہ گوادر کا جدید ترین ایئرپورٹ 4800 ایکڑ کے بڑے رقبے پر بنایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن