جاپان میں غیرملکیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ 27 لاکھ 30 ہزار رہائش پذیر ہیں: رپورٹ
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں 27 لاکھ 30 ہزار غیر ملکیوں کی ریکارڈ تعداد رہائش پذیر ہے، پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والوں کی تعداد پہلی مرتبہ 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔جاپان کی وزارتِ انصاف کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے اختتام تک غیر ملکی رہائشیوں کی تعداد 27 لاکھ 31 ہزار 93 تھی جو ایک سال قبل کے گزشتہ سروے سے ایک لاکھ 69 ہزار 245 یعنی 6.6 فیصد زیادہ ہے اور مسلسل پانچویں سال نیا بلند ترین ریکارڈ قائم ہوا ہے۔رہائشی حیثیت کے اعتبار سے مستقل رہائشیوں کی تعداد 7 لاکھ 71 ہزار 568 تھی۔ اس کے بعد غیر ملکی طلبا 3 لاکھ 37 ہزار کے ساتھ دوسرے اور پیشہ ورانہ تربیت لینے والے 3 لاکھ 28 ہزار 360 کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے۔پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والوں کی تعداد میں ایک سال پیشتر کے مقابلے میں 20 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے۔