• news

کوریا:معروف پاپ گلوکار جنگ جون ینگ خواتین کی فحش ویڈیو بنانے پر گرفتار

سیئول (آن لائن)کوریا کی پولیس نے معروف پاپ گلوکار 30 سالہ جنگ جون ینگ کو خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔جنگ جون ینگ کو عدالتی احکامات کے بعد گرفتار کیا گیا۔پاپ گلوکار کو ایک ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ایک روز قبل ہی کوریا کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ایسے ملزمان کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے ہوٹلز کے کمروں میں خفیہ کیمرے نصب کرکے 1600 افراد کی فحش ویڈیوز بناکر انہیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا تھا۔ پولیس نے 21 مارچ کو کارروائی کرتے ہوئے کوریا بھر کے 30 سے زائد ہوٹلز میں خفیہ کیمروں کے ذریعے لوگوں کی ویڈیوز بناکر انہیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ویب سائٹ بند کردی تھی۔ان ملزمان نے اگست 2018 سے لے کر خفیہ کیمروں کے ذریعے فحش ویڈیوز بناکر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا شروع کی تھیں اور انہوں نے ایسی ویڈیوز کے ذریعے 6 ہزار ڈالرز سے زائد کی آمدنی بھی کی تھی۔اس سے قبل بھی 2018 جنوبی کورین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 4 ہزار افراد کو گرفتار کیا تھا، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے خفیہ کیمروں کے ذریعے خواتین کی فحش ویڈیوز بنائیں۔گزشتہ چند سال سے جنوبی کوریا میں خفیہ کیمروں کے ذریعے خواتین کی ویڈیوز بنانے میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور صرف 2018 میں ہی پولیس کو ایسی ویڈیوز بنائے جانے کی 6 ہزار شکایتیں موصول ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن