• news

چین میں طوفانی بارش‘ 2 افراد ہلاک نظام زندگی درہم برہم

بیجنگ(صباح نیوز) چین میں طوفانی بارش اور ہوائوں کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے انہوئی میں بارش کے ساتھ 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہو ائو ں نے جہاں نظام زندگی درہم برہم کردیا وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔واضح رہے کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث پروازیں بھی معطل کردی گئیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن