• news

سبزیوں کی برآمدات کیلئے کراچی میں جدید ترین کولڈسٹوریج کا افتتاح

کراچی(صباح نیوز)سبزیوں کی برآمدات کیلئے امریکی امداد سے تعمیر ہونے والے کولڈ اسٹوریج کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔امریکی قونصل جنرل جو این ویگنر نے سبزیوں کے برآمد کنندگان کیلیے جدید ترین کولڈ اسٹوریج کا افتتاح کیا، اس موقع پر یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر برائے سندھ و بلوچستان مائیکل رائیشکیشن، پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن (PFVA) کے چیئرمین اور پیٹرن انچیف وحید احمد اور پاکستان کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فلک ناز بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کی فنڈنگ سے چلنے والے ایگریکلچرل مارکیٹ ڈیولپمنٹ (AMD) پروگرام کے تحت مکمل کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن