• news

ورلڈ کپ2019ء میں پاکستان کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں: سہیل تنویر

لاہور(نمائندہ سپورٹس) بائیں ہاتھ کے پیس باولنگ آل راونڈر سہیل تنویر نے قومی ٹیم میں واپسی کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2020ء پر اپنی نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں،اگرچہ وہ اپریل 2017ء کے بعد پاکستان کیلئے نہیں کھیل سکے لیکن ان کا اصرار ہے کہ ان کے لیے اچھی فارم کے باعث انٹرنیشنل کیریئر کو نظر انداز کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔34 سالہ پیسر پاکستان سپر لیگ فور میں مشترکہ طور پر چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر قرار پائے جب انہوں نے ٹائٹل ہولڈر ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بارہ میچوں میں پندرہ وکٹیں حاصل کیں۔سہیل تنویر کے مطابق کوئی بھی بہتر مستقبل کی امید نہیں چھوڑتا اور اگرچہ انہیں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں عدم شمولیت پر مایوسی ہوئی مگر وہ آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں واپسی پر نگاہیں مرکوز کر چکے ہیں جس کے لیے ان کا انتخاب اتنا مشکل بھی نہیں کیونکہ کوئی باولر بہترین کارکردگی کے ساتھ اچھا تجربہ بھی رکھتا ہے تو اس سے بہتر کوئی اور بات نہیں ہو سکتی۔ کچھ لوگ ان پر ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ کا لیبل لگانے کو تیار رہتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ ان میں پاکستان کیلئے کھیلنے کا جذبہ موجود ہے جسے وہ کسی حال میں بھی چھوڑ نہیں سکتے۔ رواں سال ورلڈ کپ کیلئے کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں لیکن ٹرافی جیتنے کیلئے وہ پاکستان کی حمایت کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن