• news

پرویز مشرف غداری کیس، عدم پیش رفت درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں پیش رفت ناہونے کے خلاف دائردرخواستوں پر سماعت آج ہوگی چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میںتین رکنی بنچ سماعت کرے گاعدالت عظمی نے رجسٹرار خصوصی عدالت راوعبدالجبار سے مشرف سنگین غداری کیس کی اب تک کی پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے وکیل سلمان صفدر پیش ہونگے پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے خلاف درخواستیں پنجاب بار ایسوسی ایشن اور وکلاء نے دائر کر رکھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن