سانحہ کرائسٹ چرچ‘ شہید اریب کا جسدخاکی آج کراچی لایا جائے گا
کراچی (صباح نیوز) ساحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب کی میت (آج) پیر کو کراچی پہنچے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب کا جسد خاکی نیوزی لینڈ سے پاکستان لانے کیلئے ہائی کمشنر نے غیرملکی ایئرلائن کے حوالے کر دیا۔ طیارہ (آج) پیر کو صبح ساڑھے 10 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر لینڈ کرے گا جس کے بعد شہید کی میت کو گھر منتقل کر دیا جائے گا۔ شہید کی نمازجنازہ سنگھ گرائونڈ دستگیر نمبر 9 میں سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔ علامہ مفتی عبدالعزیز حنفی امانت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اریب احمد کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔