بھارت بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کر سکتا ہے تو کشمیر پر مؤقف کا جواز کیسے پیش کریگا: اروندتی
نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ادیب اروندتی رائے نے کہا ہے کہ جب بھارت نے بنگلا دیش میں مداخلت کر کے اسے پاکستان سے الگ کر دیا تھا تو پھر کشمیر کے معاملے پر اپنے موقف کا جواز کیسے پیش کریں گے۔مشہور بھارتی ادیب اور سیاسی تجزیہ کار اروندتی رائے نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مودی سرکار حل کی بجائے خود مسئلہ کا حصہ ہے۔ جب بھارت بنگلا دیش میں مداخلت کر کے اسے پاکستان سے الگ کر سکتا ہے تو پھر کشمیر کے معاملے پر اپنے موقف کا کیسے جواز پیش کریگا۔ بھارت کو کشمیریوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ انہوںنے کہاکہ آر ایس ایس بھارتی آئین کو غیر ملکی آئین کہتی ہے اور بھارت کو ہندو ریاست ڈکلیئر کروانا چاہتی ہے۔ بھارتی چینل جانتے ہوئے بھی جھوٹی خبریں نشر کرتے ہیں،کچھ چینل کے مالکان اسلحہ ڈیلراور بڑے کاروباری افراد ہیں جن کے اپنے مفاد ہیں۔ سانحہ گجرات کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں ،دانشور جیلوں میں ہیں۔