• news

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ آج پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد (آئی این پی) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ (آج) پیر کو پاکستان پہنچیں گی۔ دورے کے دوران فیڈریکا موگرینی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی (آج) پیر کو پاکستان پہنچیں گی۔ دورے کے دوران تجارت‘ خطے کی سکیورٹی‘ باہمی تعلقات پر مذاکرات ہونگے۔ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان سٹرٹیجک ڈائیلاگ ہونگے۔ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن