• news

’’فنی گالہ‘‘ والے محض ایک لاکھ روپے ٹیکس ادا کرکے لیکچر دیتے ہیں: بختاور

کراچی(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ الیکشن اور آف شور کمپنیاں چھپاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے عمران خان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ الیکشن اور آف شور کمپنیاں چھپاتی ہے اور مختلف قسم کی عالمی جائیدادیں خریدتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنی گالہ میں رہنے والے محض ایک لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کر کے شہریوں کو ٹیکس کا لیکچر دیتے ہیں اس لئے بہتر ہے کہ پہلے اپنے گھر سے شروع کر کے علیمہ خان کی دولت واپس لائیں۔

ای پیپر-دی نیشن