فیروزوالہ:چوری وڈکیتی کی مختلف وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے کے مال و زر سے محروم
فیروزوالہ (نامہ نگار)جی ٹی روڈکی آبادی رانا ٹاون کے قریب ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر نوجواں سعید احمد سے موٹرسائیکل نقدی چھین لی۔ڈاکوؤں نے مراد علی کی حویلی میں داخل ہو کر اسے یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے مویشی لے کر فرار ہو گئے ڈاکووں نے موٹر سائیکل سوار طالبعلم کو روک کر لوٹ لیا اس سے 45ہزار روپے رقم اور موبائل چھین کر لے گئے ۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے تین موٹرسائیکلیں چوری کرلیں چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر لیا ڈاکووں نے اشرف اور اسکی بیوی کو روک کر لوٹ لیا ،زیورات نقدی چھین کر لے گئے ڈاکووں نے نوید سے 22ہزار کی رقم اور موبائل چھین لیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔