• news

پٹرولنگ کے دوران مشکوک افرادپرنظررکھی جائے:ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور (نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیرنے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیںاور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔انہوں نے پتنگ بازوںاورون ویلرز کے خلاف بھی بھرپورکریک ڈائون کا حکم دیا۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر نے بتایا کہ ہیلپ لائن 15 پر موصول 1620کالز پر ریسپانس عمل میں لائے۔دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے3کاریں،53 موٹر سائیکلیں،5موبائل فونز اورہزاروں روپے نقدی سمیت 27پسٹلز،2 رائفلیں،3 پمپ ایکشن،11میگزین اور298گولیاں برآمد کیں۔دوران پٹرولنگ10گاڑیوں،1550موٹر سائیکلوںاور214اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن