مختلف ٹریفک حادثات میں 4افرادجاںبحق،متعددافرادزخمی
لاہور( نامہ نگار) رنگ محل کے علاقے اندرون لوہاری کے رہائشی ضیاء کا7 سالہ بیٹا احسان کورنگ محل کے علاقے میں شاہ عالم چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میںبچہ احسان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔علاوہ ازیں دریائے راوی کے پل کے قریب بس کی زد میں آ کر نوجوان مرزا احمد زمان بیگ جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء جی ٹی روڈ پرکھوڑی کے قریب مزداٹرک نے موٹرسائیکل سواردوبھائیوں کوروندڈالاجس سے عبدالرزاق جاں بحق اوراسکابھائی محمد اسلم زخمی ہوگیا۔شرقپور روڈ کی آبادی کوٹ نو ر شاہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو روند ڈالا ،سات سالہ سمیر ا اشرف جاں بحق اور اسکا باپ محمد اشرف شدید زخمی ہو گیا ۔