• news

پاکستان کا مستقبل روشن ‘ کھیلوں کے ویران میدان آباد ہونگے:نعمان بٹ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے رکن اور سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ دشمنان پاکستان جان لیں کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے۔ ہم دشمن کے تمام حربوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم انہیں شکست دیتے رہیں گے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ ملک میں کھیلوں کے ویران میدان آباد ہونگے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ مشکل حالات کے باوجود کراچی میں پاکستان سپر لیگ میچز کے کامیاب اور پرامن انعقاد سے ہم دنیا کو ایک بہترین میزبان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ آنے والے دنوں میں قوم کو مزید اچھی خبریں ملیں گی۔ ہم ملک میں کھیل کا معیار بلند کرنے اور طول و عرض میں پھیلے ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام موجود وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ ہر وہ نوجوان جو باصلاحیت ہے اسے آگے بڑھنے اور ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ گوجرانوالہ میں کھیل کی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے گا سیالکوٹ ریجن میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس ریجن کی تاریخ بہت شاندار ہے حسن علی جیسے کئی اور ستارے مستقبل میں بھی دنیائے کرکٹ کے افق پر چمکیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن