• news

پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا چاہیے:سرفرا ز احمد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت مزہ آیا،بھرپور استقبال کرنے پرعوام کا شکر گزار ہوں، لوگوں کی یہ محبتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔ اب ملک میں امن آگیا ہے اس لئے آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونے چاہیے۔بحیثیت ٹیم یہاں آکر بہت خوشی ہوئی۔،گلیڈی ایٹرز کے تمام اہم کھلاڑی کوئٹہ آئے ہیں۔ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا چاہیے، پورے ملک کی طرح کوئٹہ بھی اہم شہر ہے یہاں بھی پی ایس ایل کا میچ ضرور ہونا چاہیے۔اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ مجھے کوئٹہ آکر بہت خوشی اور حوصلہ ملا۔احمد شہزاد نے اس بات سے اتفاق کیا کہ آئندہ پی ایس ایل پاکستان میں منعقدکیا جانا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن